۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام جماعت در دیترویت برنده جایزه میان ادیانی شد

حوزہ/ ڈیٹرائٹ کی ایک مسجد میں موجود امام جماعت اور ایک پادری نے "رابرٹ ای- بروٹل بین المذاہب ایوارڈ" ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔ جو مختلف مذہبی برادریوں کے لئے کام کرنے کے صلہ میں دیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ نے aboutislam سے اس خبر کو نقل کیا ہے کہ ایک امریکی امام جماعت ۲۲ فروری کو "رابرٹ ای- بروٹل بین المذاہب ایوارڈ" وصول کریں گے کہ جو انہیں امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں مختلف مذہبی جماعتوں میں ان کے وسیع مذہبی فعالیت کی وجہ سے دیا جائے گا۔

امام اسٹیو مصطفی الترک جو کہ شمالی امریکہ کی ایک اسلامی تنظیم کے سربراہ، وارن فیتھ سوسائٹی کے رہنما ہیں۔ جہاں ان کی مسجد واقع ہے۔

امریکی عرب نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق مشی گن مسلم کونسل کی ائمہ جماعت کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے تمام مذہبی گروہوں کے ساتھ ارتباط ایجاد کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

 ایوارڈ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ امام جماعت الترک نے ڈیٹرائٹ کے معاشرہ کو اسلام سے آگاہی دینے  میں انتہائی مدد کی ہے۔

"بین الادیانی کمیٹی کے چیئرمین پادری " اسٹینسی ایڈمز " نے کہا: پورے سال کے دوران پیش آنے والے چیلنجز اور قومی اور علاقائی تنازعات کے دوران ہم یہ سمجھتے ہیں کہ بین المذاہب تعلقات، تعلیم اور باہمی مثبت مصالحت پہلے کی نسبت اب کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے ایوارڈ وصول کرنے والے ان دو افراد کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "ہم اپنی کمیونٹی میں فادر تھامس اور امام الترک کو بین المذاہب قیادت کی مثبت مثالوں کے طور پر پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں"۔

تقسیم ایوارڈز کی یہ تقریب ۲۲ فروری کو شام سات بجے ایک ورچوئل پروگرام کے ذریعہ منعقد ہوگی اور ایوارڈ یافتہ افراد کا انٹرویو بھی لیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .